1 جنوری، 2017، 2:01 PM

ایران کی بغداد اور استنبول میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت

ایران کی بغداد اور استنبول میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عراق اور ترکی کے شہر استنبول میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے وہابی دہشت گردوں کو بزدل قراردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے عراق کے دارالحکومت بغداد  اور ترکی کے شہر استنبول میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے وہابی دہشت گردوں کو بزدل قراردیا ہے۔

ترجمان نے عراق اور ترکی میں دہشت گردانہ حملوں سے متاثر ہونے والے افراد نیز عراقی اور ترکی حکومتوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ایرانی ترجمان نے کہا کہ دہشت گردوں کا باہمی اتحاد اور سنجیدگی کے ساتھ مقابلہ کیا جاسکتا ہے دہشت گردی ایک عالمی خطرہ ہے اور اس عالمی خطرے سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی سطح پر اتحاد ضروری ہے ۔

News ID 1869406

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha